ایک جھلک
جھلک
رات کی سیاہی چاروں اور پھیلی ہوئی تھی دور دور تک گہرے سناٹے کا راج تھا سب اپنی آرام گاہوں میں نیند کے مزے لے رہے تھے اور وہ یہاں سڑک پر ننگے پیر بھاگ رہی تھی جن میں سے اب خون نکل رہا تھا۔ وہ سرخ عروسی لباس میں ملبوز تھی لال رنگ کے اس جوڑے پر جگہ جگہ باریک نگوں کا کام جاڑا تھا جس کے شرارےکو اپنے نازک ہاتھوں سے تھامے وہ پوری تیزی سے بھاگنے کی ساعی کر رہی تھی اس کی کلائیاں بھی سرخ ہی چوڑیوں سے بھری تھیں جن میں سے بہت سی ٹوٹ چکی تھیں اور اس کی کلائیون سے خون رسنے کا سبب بنی تھی۔ ماتھے پر لگی بندیا ایک طرف کو ڈھلک رہی تھی۔ دائیں کان میں موجود واحد جھومکا ہلکورے کھا رہا تھا۔ اس کے ہونٹ کپکپا رہے تھے آنکھوں سے گرم گرم سیال بہہ رہا تھا لیکن اس کے پاس اتنا بھی وقت نا تھا کہ وہ ان کو صاف ہی کر سکے۔۔۔اس کے دماغ میں صرف ایک بات چل رہی تھی اسے یہاں سے نکلنا تھا۔۔۔۔بہت دور۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیر ریڈرز
آپ کون سی کہانی پہلے پڑھنا چاہتے ہیں۔۔۔"عشق کی سازشیں" یا پھر "نادانیوں میں جو ہم سے ہوا" ۔۔۔۔جس سٹوری کو آپ زیادہ وٹ کریں گے پہلے وہی شایع کی جائے گی۔۔۔۔تو انتظار کس بات کا ہے وٹ دینا شروع کریں۔۔۔
اللہ حافظ
Bạn đang đọc truyện trên: AzTruyen.Top