part 1

آج  میرا ینورسٹی میں پہلا دن تھا۔ڈر بھی تھا اور خوشی بھی۔۔۔۔۔مجھے پتہ تھا کہ آج کے دن کسی طرح سینیرُز  سے بچ کر رہنا تھا۔ میرا خوابوں کی طرف جانے والا پہلا قدم۔ہاں شاہد میں اتنا بلند مقام حاصل کرنا چاہتی تھی مجھے باغی کہا جاےُ گا پر یہ بات مجھے پندرہ سال سے پتہ تھی۔یا شاہد بہت پہلے سے ازبر تھی۔
میں اپنی سوچوں میں گم تھی جب مجھے اپنے پاس سے کسی کی آواز آئ ۔میں نے جب آواز کی سمت دیکھا تو پہلا خیال آیا بھاگ جاوں۔لڑکے لڑکیوں کا گروپ تھا اور سب مجھے یوں دیکھ رہے تھے جیسے کھا جاہیں گے۔"کہاں جانا ہے" ایک لڑکی نے آگے بڑھتے ہوےُ کہا بہت عجیب رویہ تھا
"لا (law)ڈپارٹمنٹ میں "
میں بامشکل بتا پائ ۔"اوو اچھا تو کہاں جا رہی ہو ۔۔اس سے پچھلا بلاک ہے ۔وہاں جاؤ "
میں بھی حیران تھی کہہ کسے اتنی جلدی جان چھٹ گئ ۔میں جب ادھر پہنچی تو دھچکا لگا کہ یہ تو مکمل تعمیر نہیں ہوا ۔۔
اب مجھے سمجھ ائ کہ وہ تو ایک سازش تھی ۔ اتنی دیر میں سامنے سے کوئ اتا ہوا نظر ایا میں فوراً ادھر لپکی
"وہ مجھے لا ڈیپارٹمنٹ میں جانا ہے آپ بتا سکتے ہیں کہاں ہے۔ "
سامنے والے نے فون سے نظر اٹھا کر  دیکھا۔
"اپ نے مجھے کہا ہے " بہت معصومیت سے پوچھا گیا ۔"نہیں آپ کے فرشتوں کو کہا ہے ۔۔ظاہر سی بات ہے سامنے آپ ہیں تو آپ کو کہا ہو گا "
سامنے والے نے گھورا
اف وہ لمحہ کیا نہیں تھا ۔اور مجھے لگا کے جسے اسے میں نے دیکھا ہوآ ہے ۔کمبخت اتنا ہنڈسم  تھا اوپر سے قاتل انکھیں خیر مجھے کیا ؟
میں ابھی اس کو دیکھنا میں مگن تھی کے وہ گردن اچکا کر اگے چل دیا۔  میرے منہ سے کچھ نکلنے والا تھا ۔بامشکل ضبط کر کے میں بولی
"بات سنے پر وہ کمینہ تیزی سے آگے چلا گیا ۔میں بھاگتی ہوئ   اس کے اگے اکر کھڑی ہو گئ
"میں ۔۔مجھے۔ ۔۔۔"
"کیا میں میں لگُی ہوئی ہے ۔کیا مسلہ ہے ۔"
اس نے گھور کر کہا ۔
" وہ مجھے لا ڈیپارٹمنٹ جانا ہے ۔بتا دیں کہاں جانا ہے میرا پہلا دن ہے ۔"
ابھی میں بول ہی رہی تھی کے اس نے بات کاٹ دی
"چلو " یہ کہ کر وہ آگے بڑھ گیا یہ دیکھے بغیر کے میں جا رہی ہوں یہ نہیں ۔عجیب بے مروت انسان تھا ۔کوئ فکر نہیں تھی ۔
ہونہہ پتا نہیں کیا سمجھتا ہے اپنے آپ کو کیا ہو جاتا اگر تھوڑی ہمدردی دیکھا دیتا ہوگا کوئ نواب زادہ مجھے کیا ۔
آب پتا نہیں کہاں لے کر جارہا ہے ۔
"وہ بات سنیں !آپ سینئر ہیں ناں ؟ اس ویمپائر سے پوچھتے ہوےُ ڈر لگتا ہے ۔میں نے ہمت کر کا پوچھ ہی لیا
"جی آپ کو کوئی مسلہ ہے  hearing aid  کیا
ہے "
"وہ اصل میں اپ جیسی مخلوق کی آواز نہیں آتی ۔۔ہاں وایسے میں سینئر ہوں اور لا ڈیپارٹمنٹ کا ہی ہوں "
اس نے بے نیازی سے کہا
مجھے تھوڑی دیر پہلا ہونے والا سینئرز سے مذاق یاد آیا
"اگر آپ نے مجھے غلط بتا دیا تو ۔۔ ہو سکتا ہے یہ بھی آپ لوگوں کی کوئی سازش ہو " میں نے سمجھدار بنتے ہوے کہا
اب کی بار وہ جھنجھلا گیا" کیا  مصیبت ہے ۔۔نہ جاو مجھے کوئی شوق نہیں ۔۔" یہ کہ کر وہ روکا نہیں غصہ سے لمبے لمبے ڈاگ بھرتا چلا گیا ۔ اور میں بغیر سوچے سمجھے پاگلوں کی طرح بھگنے لگی میں کوئی اور خواری برداشت نہیں کر سکتی تھی ۔
ایک شان دار بلاک کے اگے جا کر وہ رک گیا وہ شاہد کسی دوست کا انتظار کر رہا تھا ۔ مجھے سمجھ نا آئ کے میں کہاں جاوں
"وہ آپ بتا دیں گے کہ کہاں جانا ہے۔ ۔۔"
"اف تم ابھی تک یہاں ہو ۔۔۔ یہ سامنے کلاس ہے ۔"اس نے ایک طرف اشارہ کیا ۔ اتنے میں سامنے سا نرمین آتی ہوئی نظر آئ ۔ پھر ہم دونوں مل کر کلاس میں چلا گے ۔۔
******* . . .  . . . . . ****** . . . . . . . ******

Bạn đang đọc truyện trên: AzTruyen.Top