قسط 6
🖤🖤🖤
"حورین چلو ہم آئس کریم کھانے چلتے ہیں۔" حنین نے ایکسائیٹڈ ہوتے کہا۔
"نہیں۔۔ چپ کرو۔ بابا نے دیکھ لیا تو جان سے مار دینگے"
"آبان بھائی کے ساتھ چلتے ہیں وہ ساتھ ہونگے تو کوئی بھی ہمارا بال بھی بیکا نہیں کر سکے گا۔" حنین نے فلمی انداز میں کہا!
" میں نہیں چل رہی۔۔۔ اور انکو بولے گا کون؟ وہ تو سنتے ہی ہتھے سے اکھڑجائیں گے۔" حور نے اسکو چپ کرانا چاہا کیونکہ وہ جب سے آئی تھی آبان کا سرخ چہرہ دیکھ رہی تھی۔
"میں جاتی ہوں نا ان سے بات کرنے۔۔ دیکھنا کیسے مانتے ہیں وہ۔ چلو تم بھی۔" حنین نے اسکو زبردستی اٹھاتے ہوئے کہا۔
حورین ارے ارے کرتی
🖤🖤🖤
"آبان بھائی۔۔" حنین نے چیختے ہوئے کہا!
"کیا ہے۔۔!" ابان نے کمرے سے ہی جواب دیا۔
" اب کھول بھی دیں دروازہ مجھے بات کرنی ہے۔" حنین نے دروازہ بجاتے ہوئے کہا۔
"کیا مصیبت ہے۔۔؟" ابان نے بڑبڑاتے ہوئے دروازہ کھولا۔۔لیکن حنین کے ساتھ حورین کے پیچھے دیکھ کر کھٹک گیا۔ پھر حنین کو دیکھا تو اسکے ہونٹوں پر معنی خیز مسکراہٹ تھی۔
"کیا بات ہے۔؟" ابان نے سنجیدگی سے کہا۔
"وہ بھائی۔۔۔ حور کہہ رہی ہے کیوں نا ہم آئس کریم کھانے چلیں۔۔!" حنین نے جلدی سے کہا!
حور جو منہ نیچے کیے کھڑی تھی فورا بولی
"نہیں نہیں میں نے نہیں بولا"
"ٹائم دیکھا ہے؟ رات کے 12 بج رہے ہیں!! اس وقت۔۔ نو نیور۔۔" ابان نے کہا
"یار آپ تو کھڑوس ہی رہنا۔ توبہ ہے" حنین نے ناک چڑایا۔
" میں تم لوگوں کو ضرور کے کر چلتا پر ابھی ٹائم نہیں ہے۔ اور یہ اس وقت بھوت کیوں چڑھا ہے تمہیں آئس کریم کھانے کا۔۔۔؟" ابان نے گھورا
"چلو حنین پاگل مت بنو۔ یہ سہی کہہ رہے ہیں۔ یہ بھی کوئی وقت ہے کیا۔۔" حور نے حنین کے کان میں کہا
" یار چلو نا چلتے ہیں میں بھی بور ہورہا ہوں۔۔" پیچھے سے اعزاز کی آواز آئی
"تم بچے نا بنو۔۔ تم کو جانا ہے جاو۔۔ مگر میں نہیں جا رہا۔" ابان نے عصے سے کہا۔
"آپ نا روڈ ہی رہنا۔ چلو ہم تینوں چلتے ہیں۔" حنین نے کہا
"اب تو بھی چل۔۔ لڑکیوں کی طرح نا شرما" اعزاز نے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھتے کہا۔
ویسے بھی آبان کا موڈ حورین کے ساتھ جانے کا سن کے ہی بدل گیا تھا۔
"اوکے۔ چلو تم میں آتا ہوں۔"
"میں نہیں چل رہی۔۔تم سب جاؤ رومیشہ اور اریبہ کو بھی بلا لاو۔" حور نے حنین سے کہا۔
ابان جو روم سے کار کی چابیاں لارہا تھا وہیں رک گیا۔
"کیوں تمہیں کیا ہوا ہے؟ کیا واپس ننھیال جانا ہے خالہ کے پاس جو ہمارے ساتھ جانے کا دل نہیں۔۔۔؟" ابان نے طنز کیا ایک تو وہ راضی ہی اسکی وجہ سے ہوا تھا اس میں بھی میڈم کے نخرے ختم نہیں ہورہے تھے۔
"ارے نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ میں چل رہی ہوں۔۔ حنین سے مزاق کر رہی تھی میں تو" حورین نے جلدی سے ڈرتے ڈرتے کہا۔
"اب چلیں۔۔۔" اعزاز نے سب کو گھورے ہوئے کہا۔
"ہاں چلو۔۔۔"
🖤🖤🖤
"ویسے حنین کونسا فلیور کھاو گی؟" اعزاز نے بات کر ے کی غرض سے پوچھا۔
"میں تو چاکلیٹ کھاونگی، حوعرین کا اسٹرابیری، اریبہ کا ونیلا اور رمیشہ کا بھی چاکلیٹ۔" حنین نے سب کا ہی بتا دیا
اعزاز کا دل چا ہا اپنا سر پیٹ لے
"بھائی آپ کونسا کھاتے ہیں؟" حنین نے آبان سے پوچھا
"آپکا بھی اسٹرابیری ہوگا۔۔ ہے نا۔۔۔؟" ابان کے بولنے سے پہلے ہی حنین نے حور کو دیکھتے ہوئے کہا! جو گاڑی میں سب سے الگ شیشے کے باہر دیکھ رہی تھی۔ ابان اسکو بار بار بیک مرر سے دیکھ رہا تھا۔
"بس اب آئس کریم پارلر میں جائینگے نا تو بتا دینا" اعزاز نے اکتا کر کہا۔ حنین کی بولتی زبان فورا سے رک گئی وہ اعزاز کو گھور کر رہ گئی۔
حنین کی قینچی کی طرح چلتی زبان نے سب کو بیزار کر دیا تھا۔۔ لیکن جب حنین کبھی بیمار پڑ جاتی یا ننھیال چلی جاتی تو سب بور ہوجاتے تھے گھر کے ہر فرد کو حنین سے بہت پیار تھا اسکی شرارتوں کو سب بہت انجوائے کرتے تھے پر کبھی کبھی وہ کچھ زیادہ ہی بول جاتی تھی کہ اسکو چپ کرانا پڑ جاتا تھا۔
اب انہیں کون بتاتا کہ حنین کی زبان بہت جلد ہی بند ہونے والی ہے۔۔کون بتائے انہیں اب حنین شاید کبھی بھی بول نا پائے۔۔کون بتائے کی حنین بہت جلد ان سے بہت دور ہونے والی ہے۔۔۔
🖤🖤🖤
حورین اور ابان کی منگنی طے کی گئی تھی۔ ابان تو خوشی سے ساتویں آسمان پر تھا۔ابان کی منگنی پر سب خوش تھے پر اسکے گھر کے مکینوں میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہیں حورین نا پسند تھی۔ جیسے فائزہ اور رومیشہ۔ انکو جیسے ہی اسکی منگنی کا پتہ بلا دونوں نے گھر سر پر اٹھا لیا پھرہاشم صاحب نے انکو چپ کرایا کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا۔ اس جھگڑے سے گھر کا ماحول خراب ہوگا۔ اسلیے وہ وقتی طور پر چپ پوگئی تھیں۔
"ابان بھائی.." حنین نے خوش ہوتے ہوئے اسکو پکارا۔
وہ جو کسی کام سے باہر جا رہا تھا فورا ٹھٹکا۔ حنین کے چیخنے کی آواز پر فورا مڑا۔
"کیا یے۔۔!" ابان نے اکتا کر کہا۔
"کچھ نہیں۔۔! شاید دن کا ایک ہونے والا ہے" حنین نے شرارت سے کہا۔
"کام بکو۔۔۔"
"وہ آپ ہمیں شاپنگ پر لے کر چلینگے۔۔؟" اس نے ڈرتے ہوئے پوچھا
"واٹ۔۔۔۔؟" وہ بے اختیار چیخا
"افففف! ایک تو آپ واٹ واٹ بہت کرتے ہیں مسئلہ کیا ہے آپکو؟" حنین نے اکتا کر کہا
"تو کیا تمہاری پوجا کروں؟ پچھلے دس دن سے کون تمہیں شاپنگ کرا رہا ہے ہاں۔۔۔؟ چپ چاپ چلتا ہوں اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ جب چاہو چل دو شاپنگ پے۔۔۔" آبان نے غصے سے سرخ ہوتے ہوئے کہا۔
"آپ تو توبہ ہیں۔۔ میں تو آپکی ہی شادی کی شاپنگ کرنے جا رہی تھی ذرا سوچیں اگر میں یا کوئی اور کزن آپکی شادی میں اچھی نا لگی تو سب کیا بولینگے پھررر۔؟" اس نے سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا۔
"شٹ اپ۔۔! میں نہیں جا رہا لے کے مجھے کام ہیں ان فضول چونچلوں کے لیے میرے پاس ٹائم نہیں ہے اوکے بائے"
حنین نے کچھ کہنے سے پہلے ہی وہ گلاسس لگاتا نکل گیا۔
"کھڑوس۔۔کڑوے کریلے۔۔۔ہنہہ" حنین نے غصے سے چیخ کر کہا۔
🖤🖤🖤
"حنین بس بھی کردو۔۔ اس قدر کیوں رو رہی ہو..؟" حورین نے اکتا کر کہا
"نہیں میرا سوٹ اور ائیر رنگ نہیں ہیں میں تمہاری منگنی پر کیا پہنوں گی۔۔؟" اس نے رورے ہوئے کہا
اعزاز جو حورین کے کمرے کے پاس سے گزر رہا تھا ایکدم سے رک گیا اور ناک کیا۔۔
"آجائیں۔۔" حور نے کہا۔
"کیا ہوا ہے۔۔؟" اعزاز نے پوچھا
حنین نے اپنا منہ گھٹنوں میں چھپا لیا۔
"کچھ نہیں اعزاز وہ حنین رو رہی ہے اسکا سوٹ اور ائیر رنگز نہیں ہیں۔۔۔" حورین نے تاسف سے نفی میں سر ہلایا۔
"اچھا تو اس میں رونے کی کیا بات ہے" اعزاز نے ہاتھ باندھتے ہوئے کہا۔
"اسکا سوٹ نہیں ہے تو بول رہی ہے میں انگیجمنٹ پر کیا پہونگی۔۔؟" حور نے وضاحت کی۔
"تو یہ جو شاہ پچھلے دس دن سے لے کےجا رہا ہے اسکو اور اریبہ رومیشہ کو وہ۔۔؟" اعزاز نے سنجیدگی سے کہا
"وہ تو اس نے سب کی شاپنگ کی سوائے خود کے۔ یہ خود کو ہمیشہ بھول جاتی ہے۔"
"اللہ کرے میں مرجاوں۔۔۔میں سب کی زندگیوں سے دور چلی جاوں ویسے بھی سب مجھ سے اکتا گئے ہیں نا میں مرجاونگی تو سب کو چین اجائے گا۔۔۔" حنین نے روتے ہوئے ہی اچانک کہا۔
اعزاز اور حور ساکت رہ گئے۔
پر انہیں کون بتاتا کہ حنین کی یہ دعا سچ ہونے والی ہے۔۔۔انہیں کون بتائے کہ حنین اب شاید ہی کبھی ان کے سامنے ہو۔۔
"یہ کیا بول رہی ہو۔۔؟ پاگل ہوکیا۔ ایک سوٹ کے لیے تم اپنے اپکو بد دعا دے رہی ہو۔ واٹس رانگ ود یو۔۔۔؟" اعزاز نے غصے سے اشتعال میں اچکا تھا۔
حنین ایکدم سہم گئ اس نے آج تک اعزاز کو ایسے روپ میں نہیں دیکھا تھا۔
"اعزاز اپ اسکو لے جائیں سوٹ اور ائیر رنگز لینے اور رومیشہ کے بھی بینگلزرہ گئے تھے اسکو بھی کے جائیں۔۔۔"حورین نے اعزاز کا منہ بگڑتے دیکھا تو فورا سے حل پیش کیا۔
"ٹھیک ہے اسکو کہو کہ تیار ہوجائے اور یہ رونا دھونا بند کرے مجھے کوفت ہو رہی ہے۔" اعزاز نے غصے سے کہا اسکو حنین کی باتوں پر پتہ نہیں کیوں بہت دکھ پہنچا تھا۔
حنین نے ایکدم اپنے آنسو پہنچے اور اٹھ کھڑی ہوئی اور کہنے لگی
"سچ میں۔۔؟" وہ ایکدم خوش ہوئی۔
حورین تو حیرانی سے اسکو دیکھ رہی تھی کہ ابھی تو رو رہی تھی اور اب۔۔۔🤣🤣🤣
اعزاز کے چہرے پر بھی مسکراہٹ اگئی۔
🖤🖤🖤
"حنین اب بس بھی کر دو۔۔"اعزاز نے اکتا کر کہا کیونکہ حنین پچھلے ایک گھنٹے سے اسکو گھما رہی تھی اب تک اسکو کوئی سوٹ پسند نہیں آیا تھا۔
"توبہ ہے۔۔ آپ تو اتنی جلدی اکتا گئے ابھی تو میں نے کیا ہی نہیں سوٹ" حنین نے غصے سے اسے گھورا
"بسسسسس بہت ہوچکا۔۔اب میں جو لے کر دوں وہی ڈن ہوگا اوکے۔۔۔؟" اعزاز غصے سے اسکو ایک دکان میں لے کر داخل ہوا
اعزاز نے بےبی پنک کلر کی میکسی خریدی اور اسکے ساتھ کی چپل اور ائیر رنگز وغیرہبنا اسکے پوچھے بغیر پیک کروائیں۔ حنین احتجاجا بھی اسکو کچھ نا کہہ سکی بس گھورتی رہ گئی۔
اعزاز کو ہنسی ارہی تھی مگر وہ بامشکل اپنہ ہنسی چھپائے ہوئے یہ سارے کام کر رہاتھا۔
بلآخر وہ آخری شاپ سے نکلا اور حنین اور رومیشہ لے کر گاڑی میں بیٹھا۔
"آئس کریم کھاوگی۔۔!" اعزاز نے ان سے پوچھا۔
"ہاں بھائی! مجھے تو کھانی ہے۔" رومیشہ نے فورا سے کہا
حنین کا ہنوز منہ بنا ہوا تھا۔
"حنین تم کھاو گی۔۔؟"
"نہیں۔۔۔" اس نے صرف ایک لفظ زبان سے نکالا۔
"چلو سہی ہے۔۔پھر ہم دونوں ہی کھا لیتے ہیں" اعزاز نے شرارت سے کہا
حنین نے کوئی جواب نہیں دیا وہ سڑک پر دیکھ رہی تھی۔
اعزاز آئس کریم لایا۔ وہ دونوں ائس کریم کھا رہے تھے ادھر حنین بیگم کی حالت خراب ہو رہی تھی۔
اعزاز اسکو شرارت سے دیکھ رہا تھا۔ رومیشہ بھی اسکو چڑانے کے لیے خوب چسکے لے کر کھا رہی تھی۔
"بندہ آئس کریم ڈھنگ سے ہی کھا لیتا ہے ایسے ندیدوں کی طرح کیوں کھا رہی ہو۔۔!"حنین نے رومیشہ کو دیکھتے ہوئے کہا۔
اعزاز کا بے اختیار قہقہہ چھوٹا۔۔ رومیشہ بھی ہنس دی۔
"اتنا دل کر رہا ہے تو کھالو تمہارے لیے بھی لائے ہیں بھائی۔۔" رومیشہ نے شرارت سے کہا
اعزاز کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رینگ گئی۔
"یہ لو۔۔۔" اعزاز نے مسکراتے ہوئے کہا
حنین نے تقریبا چھیننے کے انداز میں لی اور سڑے منہ سے تھینک یو بولا۔۔
وہ دونوں ہنسنے لگے تو اسکی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔۔
🖤🖤🖤
آج حورین اور ابان کی منگنی تھی۔۔ فنکشن اپنے عروج پر تھا پورے ہال کو پھولوں سے سجایا گیا تھا مہمان بھی آنے شروع ہوگئے تھے۔
"شاہ جلدی کرو۔اتنی دیر کیوں کی تم نے۔۔! ہال میں مہمان آرہے ہیں حورین بھی تیار ہے اب چلو بھی۔۔۔" زمر نے روم میں داخل ہوتے ہوئے کہا۔
"جی پھوپھو۔۔۔ میں بس تیار ہی ہوں بس یہ کوٹ پہننا ہے۔۔" ابان نے کوٹ اٹھاتے ہوئے کہا
اج ابان نے بلیک ٹوپیس پہنا تھا بال جیل سے سیٹ کیے وہ بہت ہینڈسم لگ رہا تھا۔ بات بے بات اج اسکو ہنسی ارہی تھی۔ کہاں وہ کم ہنسنے والا۔۔۔۔۔۔ سب اسکو دیکھ کر حیران ہورہے تھے لیکن سب خوش بھی تھے۔ جب وہ ہنستا تو اسکے گال پر ڈمپل نمایا ہورہا تھا۔ زمر بار بار انکھوں ہی انکھوں میں اسکی نظر اتار رہی تھیں۔۔۔
"پھوپھو۔۔پھوپھو۔۔۔۔پھوپھو"
وہ جو اسکی ٹکٹکی باندھے دیکھ رہی تھیں چونک پڑی۔
"کیا بہت ہی ہنڈسم لگ رہا ہوں۔"ابان نےایک انکھ دباتے ہوئے کہا۔
"میرا شاہ تو ہے ہی شہزادہ اسمیں کوئی شک۔۔۔؟" زمر نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا
"شاہ تم خوش ہو۔۔۔۔؟" زمر نے پتہ نہیں کیا جاننا چاہا۔
"پھوپھو اب بھی مجھے بتانا پڑے گا کہ میں کس قدر خوش ہوں۔۔۔؟ پر اٹس اوکے میں سمجھ سکتا ہوں اپکے جزبات۔۔۔ پھوپھو میں نے زندگی میں بہت سی تکلیفیں دیکھی ہیں۔۔۔ سات سال کا تھا تو میری ماں چلی گئی اپ نے مجھے پال پوس کے بڑا کیا۔پھوپھو میں کبھی بھی اپنی زندگی سہی سے گزار نہیں پایا پتہ نہہں کیوں مجھے ہمیشہ اپنی زندگی کچھ تلخ لگی پھر جب ہانیہ میری زندگی میں آئی تو مجھے لگا بس اب کچھ نہیں ہوگا پر وہ بھی مجھے چھوڑکر چلی گئی اور پھر اب حورین میری زندگی میں آئی تو میں نے سوچا اب بسسسسسس مجھے حورے کو نہیں کھونا جو ہے بس یہی ہےمیں حوریں سے عشق کرتا ہوں پھوپھو۔۔ اور میں اسکو کبھی بھی کھونا نہیں چاہتا کبھی بھی نہیں۔۔۔۔" ابان کا چہرہ جزبات سے سرخ ہوگیا۔
زمر ایکدم مسکرا دی۔ اج وہ پرسکون ہو گئی تھیں۔
🖤🖤🖤🖤
حورین اور ابان اسٹیج پر ساتھ بیٹھے بہت ہی پیارے لگ رہے تھے۔ حورین نے بلو کلر کی میکسی پہنی ہوئی تھی، بال جوڑے میں قید کیے ہلکے سے میک اپ کے ساتھ وہ نظر لگ جانے کی حد حسین لگ رہی تھی۔
"یہ کلر تم پر سوٹ کر رہا ہے اور میک اپ بھی اچھا کیا ہے۔" ابان نے اپنے مخصوص انداز میں اسکے کان میں سرگوشی کی۔
"میک اپ کی بھی تعریف کرلی،کپڑوں کی بھی تعریف کی مگر یہ نہیں کہا کہ حورین تم ںہت پیاری لگ رہی ہو۔"حورین نے خفگی سے سوچا پر بظاہر اسکو تھینک یو کہہ دیا۔
"کیا پک پک کر رہے ہو دونوں۔۔؟" حنین نے اسٹیج پر آتے ہوئے کہا۔
آج حنین نے اعزاز کی دلائی ہوئی بے بی پنک کلر کی پھولی ہوئی فراک پہنی ہوئی تھی بال رولر سے سیٹ کیے ہوئے لائٹ میک اپ کے ساتھ وہ بہت پیاری دکھ رہی تھی
"لو جی۔۔! آگئی کباب میں ہڈی۔" ابان بڑبڑایا۔ حورین کو ںے اختیار ہنسی ائی۔
"کیا کیا بولا آپ نے کباب میں ہڈی ہوں۔۔۔؟ اگر میں کباب میں ہڈی ہوتی تو اسکو حورین سے منگنی والا مشورہ کیوں دیتی۔؟" حنین نے ابان کو گھورا۔
"ہاں ہاں! مجھے یاد آگیا تم نے ایڈوائس دی تھی بہت شکریہ اسکے لیے" ابان نے اس کی ایکٹنگ کرتے ہوئے کہا۔
"تھینکس جیجو۔" حنین نے خوش ہوتی کہا کیونکہ آج تک ابان نے اس سے اس لہجے میں بات نہیں کی تھی۔ سارا دن لڑتا رہتا تھا بقول حنین بیگم کے۔
"جیجوووووو؟" ابان نے جیجو کو کھینچا۔۔ اور سوالیہ نظروں سے حنین کو ریکھا۔
"ہاں نا بھائی۔۔حورین کے لحاظ سے اب آپ میرے جیجو ہوئے نا۔" حنین نے سمجھایا
"اچھا۔۔بٹ آئی ڈونٹ لائک دس نیم۔ تم مجھے بھائی کہو۔"
"کیوں۔کیوں؟ میں تو آپکو جیجو ہی کہونگی"
"دیکھو حنین میں تم سے بڑا ہوں نا تم مجھے ابان بھائی ہی کہوگی جیجو نہیں۔"
"اوکے۔! ویسے بھی آپ جیجو بلانے کے لائق نہیں ہیں کڑوے کریلے ہی رہنا آپ تو۔ یہ نام ہی سوٹ کرتا ہے آپ پر"
"اسکو تو دماغ کے ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔" ابان بڑبڑایا۔ حورین نے اپنی مسکراہٹ ضبط کی۔
🖤🖤🖤
"کس کو ڈھونڈ رہے ہیں آپ۔۔؟ کہیں ہماری قسمت تو نہیں پھوٹی۔۔؟" اعزاز نے شرارت سے کہا!
حنین جو رومیشہ کو ڈھونڈ رہی تھی اسکے الفاظ پ فورا پیچھے مڑی۔
آج اعزاز نے بلیک کلر کا کرتا پہنا ہواتھا۔ بالوں کو جیل سے سیٹ کیے وہ نظر لگ جانے کی حد تک پیارا دکھ رہا تھا۔
ایک منٹ کے لیے تو حنین اسکو دیکھ کر رہ گئی۔ مگر پھر فورا سے اپنے حواسوں میں لوٹی۔
"میں اریبہ کو ڈھونڈ رہی تھی"
"اچھا جی۔! ہم سمجھے ہمیں ڈھونڈا جا رہا ہے۔"
"اب اتنے بھی دن خراب نہیں جو میں آپکو ڈھونڈوں" حنین نے ناک سے مکھی اڑانے والے انداز میں کہا۔
"چلو کوئی بات نہیں۔ ایسا بھی کوئی دن ائے گا جب آپ ہمیں ڈھونڈیں گی۔"
"افففف! آپ کتنی باتیں کرتے ہیں توبہ ہے۔ اپکی وجہ سے میں انگیجمنٹ والی رسم بھی نہیں دیکھ سکی۔" حنین نے اسٹیج کی طرف دیکھا جہاں ابان اور حور ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا چکے تھے اب سب انکو مٹھائی کھلا رہے تھے۔
"حنین میں تم سے سچ بات کہنا چاہتا ہوں۔" اعزاز نے اسکی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا۔
"کیا بات کرنی ہے آپکو جلدی بتائیں مجھے کام ہیں اور بھی۔"
"نہیں تم پہلے اپنےکام کرلو پھر میری بات تحمل سے سننا۔"
"تو ٹھیک ہے۔ میں پہلے کام کر لوں پھر بولنا آپ اوکے جی۔؟ ابھی میں جاتی ہوں۔" حنین جلدی سے کہتی ایک طرف بڑھ گئی۔
🖤🖤🖤
منگنی کی رسم اختتام پر پہنچی تھی سب فیملی میمبرز گھر میں جانے کےلیے اپنی اپنی گاڑیوں میں بیٹھ رہے تھے۔
ابان،حورین،حنین،اعزاز،رومیشہ اور اریبہ ایک گاڈی میں تھے۔
اور سب بڑے دوسری گاڑی میں سوار تھے
چاروں لڑکیاں پیچھے بیٹھی تھیں اور اعزاز اور ابان آگے۔
آج سب ہی بہت خوش تھے۔
پیچھے سب لڑکیاں خوش گپیوں میں مصروف تھیں ادھر دونوں لڑکے انکی باتوں کو سن سن کر پک گئے تھے۔
"ارے ارے۔۔! روکیں گاڑی۔۔"حنین نے تقریبا چیختے ہوئے کہا۔
ابان نے ہڑبڑا کے گاڑی روکی۔
"کیا ہوا۔۔!؟"سب نے ایک ساتھ پوچھا
"وہ دیکھیں! گول گپے۔۔" حنین نے انگلی کے اشارے سے سب کو بتایا
"واٹ۔۔! تم نے اسلیے گاڑی روکی ہے؟" قبان نے گورتے ہوئے کہا۔
"ہاں میرا دل کر رہا ہے! اللہ مجھے کھانے ہیں" حنین۔ نے بچوں کی طرح خوش ہوتے ہوئے کہا۔
ابان نے غصے سےمٹھیاں بھینچ لیں۔ یہ کبھی نہیں سدھرنے والی تھی۔
"کوئی بات نہیں۔ میں لے کر آتا ہوں۔" اعزاز نے اپنی ہنسی کو روک کر اپنی بات سنبھالی۔
"نہیں نا۔۔۔م مجھے وہاں جاکر کھانے ہیں۔ میں جا کر کھاکے آتی ہوں آپ سب یہیں بیٹھو۔"
"اس وقت ٹائم دیکھا ہے تم نے؟ چپ چاپ گاڑی میں بیٹھو ورنہ میں اسٹارٹ کر دونگا۔" ابان نے اسکو دھمکایا۔
"افففف! میں تو جارہی ہوں" حنین یہ کہتی جلدی سے گاڑی نکل گئی ابان نے غصے سے اسکو جاتے ہوئے دیکھا
بےبسی سی بےبسی تھی وہ سنتی ہی نہیں تھی اسکی بھلے وہ کچھ بھی کرلے حنین بیگم نے تو اپنی ہی کرنی تھی نا
"میں جاتا ہوں۔ تم گاڑی پارک کرو۔ ایسے بیچ روڈ کہں کھڑے ہوئے ہیں ہمم" اعزاز نے اسکو سمجھایا۔
"ہاں جاؤ!اس چڑیل کے پاس۔"
اعزاز مسکرا کر گاڑی سے اترا اور حنین کے پاس جانے لگا۔
"آپ کھائینگے۔۔؟" حنین اسکو آتے دیکھا تو پوچھنے لگی۔
"نہیں۔ تم جلدی کرو اور چلو یہاں سے۔ دیر ہورہی ہے بہت بابا کو پتا چلا تو سب کو ڈانٹ پڑے گی۔" اعزاز نے اسکو ڈرانا چاہا۔
"اوکے۔ آپ چلو میں آئی۔" حنین نے اسکو جانے کے لیے کہا۔
پر وہ یک ٹک اسکو دیکھ رہا تھا
"چلیں اب۔۔؟" حنین نے پیسے دیتے کہا۔
اعزاز نے بھی اسکے پیچھے قدم بڑھائے۔
"حنین۔۔۔" اعزاز چیخا
حنین جو بے پرواہی سے چل رہی تھی ایکدم چونک پڑی اور پیچھے مڑی "
***
Asslam O alaikum every one kesey hen sub umeed karti hoon khariyaat se hoongey sub se pehely merey pyaarey readers iam sorry itnii let epi dii hey meney kuch family problems ki wajah se me likh nahi parahi abhi bhi pata nahi kesey time nikal ke likhaa hey ap log coprate kar rahe hen us ke liye Thankyouu so much... So chalen btain aban or hoorain ki jori kesi lagi ap ko aizaz or hunain kesey lagey or kyaa lagta hey ap ko kyaa honey wala hey aagey kyaa hoga hunain ko sub comments me btain ap ki rae merey liye bhuut eehm hai....
Stay connected on my insta page
Kashafwrites110
Bạn đang đọc truyện trên: AzTruyen.Top